پی سی بی نے دورہ زمبابوے منسوخ کرکے زمبابوے بورڈ کو 3 تجاویز دیدیں

ہفتہ 25 جولائی 2015 13:34

پی سی بی نے دورہ زمبابوے منسوخ کرکے زمبابوے بورڈ کو 3 تجاویز دیدیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے دورہ زمبابوے منسوخ کر کے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو3 تجاویز دے دیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگست ستمبر میں ہونے والے دورہ زمبابوے کو منسوخ کر دیا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کے بعد پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو تین ملکی ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کو تین تجاویز دیں ہیں۔

پہلی تجویز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو زمبابوے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے کی بجائے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کی تجویز دی ہے۔ دوسری تجویز میں پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز کے بغیر جوابی دورہ کرنے کی آفر کی ہے جبکہ تیسری تجویز میں پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو اس سال سیریز نہ کھیلنے پر آئندہ سال مکمل دورہ کرنے کی آفر بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں تین ٹیسٹ میچز بھی شامل ہوں گے۔ پاکستان کے موجودہ دورہ زمبابوے میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شامل تھی۔دوسری جانب مالی مسائل سے دوچار زمبابوے کرکٹ بورڈ کو ابھی تک سیریز کے لئے اسپانسرز نہیں مل سکے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ پی سی بی کی تجاویز پر غور کرنے کے بعد حتمی فیصلے کے حوالے سے پی سی بی کو آئندہ چند روز میں آگاہ کرے گا۔

وقت اشاعت : 25/07/2015 - 13:34:06