انٹرنیشنل چیمپئنز کپ فٹبال ٹورنامنٹ ٗمانچسٹر یونائیٹڈ نے بارسلونا کوشکست دیدی

اتوار 26 جولائی 2015 12:11

انٹرنیشنل چیمپئنز کپ فٹبال ٹورنامنٹ ٗمانچسٹر یونائیٹڈ نے بارسلونا کوشکست دیدی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جولائی۔2015ء ) انٹرنیشنل چیمپئنز کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے بارسلونا کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دیدی ۔ امریکہ میں انٹرنیشنل فٹبال کپ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور بارسلونا کی بڑی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑا ۔

(جاری ہے)

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان ویان رونی نے پہلا گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو حریف پر برتری دلا دی ، ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے بارسلونا کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ بارسلونا پورے میچ میں صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہو سکا جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے تین گول داغ کر میچ میں فتح حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 26/07/2015 - 12:11:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :