سری لنکن بلے باز تلکارتنے دلشان نے 10000ون ڈے رنز مکمل کر لیے

اتوار 26 جولائی 2015 16:01

سری لنکن بلے باز تلکارتنے دلشان نے 10000ون ڈے رنز مکمل کر لیے

ہمبن ٹوٹا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26جولائی ۔2015ء )سری لنکن اوپننگ بلے باز تلکارتنے دلشان نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 10000ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف 5ویں اور آخری ایک روز میچ کے دورا ن دلشان نے شعیب ملک کی ایک گیند کو لیگ سائیڈ پر کھیل کر اپنا 55واں رن مکمل کیا جس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے کرکٹ میں 10000رنز بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں اور چوتھے سری لنکن بلے باز بن گئے ۔ ان سے پہلے سنتھ جے سوریا (13428) ،کمار سنگاکارا (14234) اور مہیلا جے وردھنے (12650) سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 10000رن مکمل کرنے والے بلے باز تھے ۔ 38سالہ دلشان اب تک سری لنکا کی جانب سے 319ون ڈے میچز میں 39.71کی اوسط سے 10008رنزبنا چکے ہیں جس میں 22سنچریاں اور 45نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/07/2015 - 16:01:20