پانچواں ون ڈے ، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دے دیا

اتوار 26 جولائی 2015 18:12

پانچواں ون ڈے ، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دے دیا

ہمبٹنٹوٹا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26جولائی ۔2015ء ) پانچویں اور آخری ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 369 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکانے پاکستان کٰیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 368رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے پریرا 116رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ میتھیوز نے 70اوردلشان نے 62 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ، پاکستان کی جانب سے راحت علی 2وکٹیں حاصل کر سکے اور ان کے علاوہ کوئی باولر لنکن کھلاڑیوں کو پولین پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکا ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے پریرا اور دلشان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغازکیا اور دونوں کھلاڑیوں نے جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے 164رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد دلشان محمد عرفان کی گیند پر انور علی کے ہاتھوں رن آوٹ ہوئے ۔ ان کے بعد پریرا بھی 116احمد شہزاد کے ہاتھوں رن آوٹ ہوئے ،تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی تھریمانے 30 رنز پر راحت علی کی گیند کا نشانہ بنے جسکے بعد چندیمل بھی 55رنز پر راحت علی گیند پر پولین لوٹ گئے، میتھیوز نے 70 اورسری وردنے نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر سری لنکا کا سکور 368 رنز کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

وقت اشاعت : 26/07/2015 - 18:12:05