نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی

منگل 28 جولائی 2015 12:48

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ کیوی ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 اگست کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا دوسرا ون ڈے 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 9 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 14 اگست کو ڈربن جبکہ دوسرا 16 اگست کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ون ڈے 19 اگست کو سینچورین، دوسرا 23 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 28/07/2015 - 12:48:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :