سری لنکن فاسٹ باؤلر دشمانتھا چمیرا کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

بدھ 29 جولائی 2015 12:07

سری لنکن فاسٹ باؤلر دشمانتھا چمیرا کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر دشمانتھا چمیرا کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ 12 اگست سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

چمیرا پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ کے چیف سلیکٹر کاپیلا ویجی گوناوردنے نے اپنے بیان میں کہا کہ چمیرا ابھی تک سو فیصد فٹ نہیں ہوئے، ڈاکٹرز باقاعدگی سے ان کی انجری کا جائرہ لے رہے ہیں لیکن بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے بارے ابھی حتمی طور پر کچھ بھی کہنا مشکل ہے، امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہو جائیں گے۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 12:07:35