چیمپئنز لیگ فٹبال ، پیرس سینٹ جرمین نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا دیا

جمعرات 30 جولائی 2015 13:42

چیمپئنز لیگ فٹبال ، پیرس سینٹ جرمین نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا دیا

انگلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) انٹرنیشنل چیمپئنز لیگ میں ہونے والے فٹبال میچ میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے مانچسٹر یونائٹڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل چیمپئنز کپ فٹبال میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین کیساتھ ہوا ، سینٹ جرمین کی ٹیم نے حریف ٹیم کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ سینٹ جرمین نے میچ کے پہلے ہاف میں ہی دو گول داغ کر مانچسٹر یونائیٹڈ پر برتری حاصل کر لی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے بلیز ماتودی اور ابراہیمووچ ایک ایک گول سکور کر کے نمایاں رہے۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 13:42:33