زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

جمعرات 30 جولائی 2015 13:58

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔قومی کر کٹ ٹیم 24ستمبر کو ہرارے پہنچے گی ،26 سے 30ستمبر تک تین ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے میدان سجے گا جبکہ تین ون ڈے میچ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کھیلے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اپنے دورے زمبابوے میں ستمبر سے اکتوبر تک تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اگرچہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کا دورہ کرنے کی حامی بھر لی ہے لیکن تمام ون ڈے میچز چیمیئنز ٹرافی کی کٹ آف تاریخ یعنی تیس ستمبر کے بعد ہوں گے۔زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 24 ستمبر کو ہرارے پہنچے گی۔ مختصر ٹور کے دوران تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ چھبیس سے تیس ستمبر تک تین ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے میدان سجے گا جبکہ تین ون ڈے میچ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا دورہ زمبابوے پانچ اکتوبر کو ختم ہوگا۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 13:58:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :