نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پرسوں ہرارے سپورٹس کلب کھیلا جائیگا

جمعہ 31 جولائی 2015 11:27

نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پرسوں ہرارے سپورٹس کلب کھیلا جائیگا

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ کیوی ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پرسوں ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا دوسرا ون ڈے 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 9 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 14 اگست کو ڈربن جبکہ دوسرا 16 اگست کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ون ڈے 19 اگست کو سینچورین، دوسرا 23 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 31/07/2015 - 11:27:57