کنیون زہل زمبابوے کرکٹ کے کنوینر آف سلیکٹرز مقرر ہو گئے

جمعہ 31 جولائی 2015 15:03

کنیون زہل زمبابوے کرکٹ کے کنوینر آف سلیکٹرز مقرر ہو گئے

ہرارے ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) کنیون زہل زمبابوے کرکٹ بورڈ کے کنوینر آف سلیکٹرز مقرر ہو گئے۔ وہ سلیکشن پینل کی سربراہی کریں گے جس میں ٹیم کوچ ڈیوواٹمور، اسسٹنٹ کوچ ڈوگلاس اور کپتان ایلٹن چیگمبرا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

52 سالہ زہل نے دو فرسٹ کلاس اور ایک لسٹ اے میچ کھیلا، اس کے علاوہ زمبابوے اے ٹیم کا بھی حصہ رہے تاہم انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کا موقع نہ مل سکا۔ زہل اس سے قبل 2007ء سے 2009ء تک سلیکشن پینل کی سربراہی کر چکے ہیں۔ زہل نے اپنے بیان میں کہا کہ دوبارہ کنوینر آف سلیکٹر مقرر ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں حکام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

وقت اشاعت : 31/07/2015 - 15:03:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :