نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 1 اگست 2015 13:36

نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائیگا

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگامیڈیا رپورٹ کے مطابق کیوی ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 ‘ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 4 اگست کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 7 اگست کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ 9 اگست کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 14 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا 16 اگست کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ون ڈے 19 اگست کو سینچورین میں کھیلا جائیگا، دوسرا 23 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 01/08/2015 - 13:36:21