گراونڈ گیلا ہونے سے جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 اگست 2015 14:08

گراونڈ گیلا ہونے سے جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا

میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اگست۔2015ء) گراونڈ گیلا ہونے کے باعث جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شیربنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پانچویں روز سورج نے میدان کے اوپر ڈیرے جما لیے تھے اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ آخری دن کا کھیل ممکن ہوسکے گا تاہم امپاءرز نے گراونڈ کے معاءنے کے بعد اسے کھیل کے لیے ناقابل استعمال قرار دے دیتے ہوءے میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان مشفق الرحیم نے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا لئے تھے جس کے بعد بارش کے باعث دوسرے ، تیسرے اور چوتھے دن کا کھیل نہیں ہوسکا تھا ۔ بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم کو میچ اور پروٹیز فاسٹ بولر ڈیل سٹین کو سیریز قرار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کا کوئی فیصلہ نہ ہوسکا ۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 14:08:18