نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ایک روزہ کرکٹ میں نویں بڑی اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 20:49

نیوزی لینڈ  کے اوپنرز نے ایک روزہ کرکٹ میں نویں بڑی اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ہرارے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اگست 2015 ء) نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے مابین کھیلی جارہی ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹام لیتھم اور مارٹن گپٹل نے زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 236 رنز کے ہدف میں ریکارڈ ساز 236 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کے ذریعے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ ٹام لیتھم 110 اور مارٹ گپٹل 116 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایک روزہ میچز میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ 230 رنز کا ریکارڈ سری لنکا کے جے سوریا اور تھرنگا کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف 2006 میں بنایا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 04/08/2015 - 20:49:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :