مارٹن گپٹل کے ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل

بدھ 5 اگست 2015 14:01

مارٹن گپٹل کے ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل

ہرارے ۔ 05 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے ون ڈے کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ گپٹل یہ اعزاز حاصل کرنے والے دسویں کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔ گپٹل نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

گپٹل زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں چار ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 56 رنز کی ضرورت تھی، انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کے ابتدائی 56 رنز جوڑ کر چار ہزار رنز کا ہندسہ مکمل کیا۔ کیویز کی جانب سے ایک روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سٹیفن فلیمنگ کو حاصل ہے، انہوں نے 8007 رنز بنا رکھے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/08/2015 - 14:01:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :