دورہ یورپ،بھارتی ہاکی ٹیم نے فرانس کو دوسرے میچ میں زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

جمعہ 7 اگست 2015 14:38

دورہ یورپ،بھارتی ہاکی ٹیم نے فرانس کو دوسرے میچ میں زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

پیرس ۔ 07 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) دورہ یورپ میں بھارت کی ہاکی ٹیم نے فرانس کو دوسرے میچ میں 4-1 گولز سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ بھارت نے پہلے میچ میں فرانس کو 2-0 گولز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

بھارت نے فرانس کے خلاف کھیلے گئے دوسرے میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو با آسانی ایک کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، میچ کے پہلے ہاف میں بھارت کو فرانس کے خلاف 2-1 گول کی برتری حاصل تھی، بھارتی کھلاڑیوں نے آخری دو کوارٹرز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید دو گول سکور کر کے مقابلہ 4-1 گول کر دیا جبکہ فرانس کی ٹیم سرتوڑ کوشش کے باوجود گول میں اضافہ نہ کر سکی، اس طرح بھارت نے 4-1 گولز سے کامیابی سمیٹی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے گرجندر نے دو جبکہ محمد عامر خان اور روپندر نے ایک، ایک گول کیا۔

وقت اشاعت : 07/08/2015 - 14:38:49