امریکی باکسر شکست کے خوف سے مجھ سے نہ لڑنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے ٗعامر خان

اتوار 9 اگست 2015 12:01

امریکی باکسر شکست کے خوف سے مجھ سے نہ لڑنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے ٗعامر خان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہاہے کہ امریکی باکسر شکست کے خوف سے مجھ سے نہ لڑنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔عامر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے ساتھ فائٹ کے لئے فلائڈ مے ویدر نے جو شرط رکھی ہے وہ بچکانہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مے ویدر مجھے سے نہ لڑنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے، وہ شکست کے خوف سے مجھ سے مقابلہ نھیں کر رہا، مے ویدر کو عظیم باکسر کے طور پر یاد نھیں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ مے ویدر کا کہنا تھا کہ اگر عامر خان نے مجھ سے فائٹ لڑنی ہے کہ تو پہلے ڈینی گارشیا کو ہرانا پڑے گا کیونکہ میں نے اسے شکست دی تھی۔

وقت اشاعت : 09/08/2015 - 12:01:33