ہرارے ‘ نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو واحد ٹی20 میں 80رنز سے شکست دیدی

پیر 10 اگست 2015 12:24

ہرارے ‘ نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو واحد ٹی20 میں 80رنز سے شکست دیدی

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو واحد ٹی20 میں 80رنز سے شکست دیدی ۔تفصیلات کے مطابق ہرارے کے گراؤنڈ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کیوی ٹیم نے بھی اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 198رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، ٹیم کی جانب سے اپنا پہلا ٹی20 میچ کھیلنے والے جارج ورکر نے 62رنز اسکور کیے ‘زمبابوین بالرز کی جانب سے سین ولیمز نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم 199رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر صرف 118رنز بنا سکی، ٹیم کی جانب سے کریگ اروئن 42رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم کیویز بالرز کی جانب سے ایدم ملین اور مچل مکیلیگن نے دو ‘ دو وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 10/08/2015 - 12:24:45