اراضی تنازع ، بھارتی فاسٹ باوٴلر بھوونیشور کمار کو قتل کی دھمکیاں

پیر 10 اگست 2015 14:48

اراضی تنازع ، بھارتی فاسٹ باوٴلر بھوونیشور کمار کو قتل کی دھمکیاں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) بھارتی فاسٹ باوٴلر بھوونیشور کمار اور ان کے والد کو میرٹھ میں اراضی کے تنازع پر جان سے مارنے کی مبینہ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ پیسر کے والد کرن پال سنگھ نے مقامی پولیس تھانے میں اس معاملے پر شکایت درج کرادی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپریل میں بلند شہر ڈسٹرکٹ کے رہائشی رنویر سنگھ سے 80لاکھ میں زمین کا سودا کیا اور رقم انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعے اکاوٴنٹ میں منتقل کی گئی تاہم رنویر اراضی ٹرانسفر کرنے کے بجائے قتل کی دھمکیاں دینے لگا۔بھوونیشورکمار نے اعلیٰ حکام کو اس حوالے ایک خط بھی لکھ دیاہے۔

وقت اشاعت : 10/08/2015 - 14:48:08