پی ٹی وی جشن آزادی ہاکی میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 11 اگست 2015 11:46

پی ٹی وی جشن آزادی ہاکی میچ کل کھیلا جائے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) پی ٹی وی سپورٹس سیل کے زیر اہتمام پی ٹی وی جشن آزادی ہاکی میچ پی ٹی وی اور اسلام آباد ینگ کیپیٹل کلب کی ٹیموں کے درمیان کل بدھ کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، آرگنائزنگ سیکرٹری عارف قریشی نے بتایا کہ میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی نے جشن آزادی کے سلسلہ میں چار کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا جن میں کرکٹ ، ٹیبل ٹینس، فٹ بال اور ہاکی شامل ہیں، ٹیبل ٹینس اور فٹ بال کے مقابلے کھیلے جا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/08/2015 - 11:46:18