سٹیون فن کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 1 وکٹ درکار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 اگست 2015 12:41

سٹیون فن کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 1 وکٹ درکار

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سٹیون فن کو ٹیسٹ کیریئر میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے صرف ایک وکٹ کی ضرورت ہے، فن کی حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

فن نے 2010ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 25 میچز کھیل کر 99 وکٹیں لے رکھی ہیں اور انہیں سو وکٹیں مکمل کرنے کیلئے مزید ایک وکٹ کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 11/08/2015 - 12:41:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :