پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مینی پکیاؤ کو چیلنج کر دیا

بدھ 12 اگست 2015 11:00

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مینی پکیاؤ کو چیلنج کر دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اگست۔2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مینی پکیاؤ کو فائٹ کیلئے چیلنج کر دیا ہے ۔ دونوں باکسر آئندہ سال کے شروع میں مد مقابل ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی فلائیڈ مے ویدر سے باوٹ کی خواہش تو پور ی نہ ہو سکی مگر انہوں نے فلپائنی باکسر مینی پکیاؤ کو فائٹ کیلئے للکار دیا ہے اور اب اس باؤٹ کیلئے دونوں باکسرز کے آفیلشز کے درمیان روابط جاری ہیں۔

عامر خان اور مینی پکیاؤ کی فائٹ آئندہ سال کے آغاز ہی میں مشرق وسطی میں ہونے کا امکان ہے تاہم کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔ مے ویدر کے انکار کے بعد عامر خان نے فلپینی باکسرسے مقابلے پر نظریں جما لیں ۔ فلائیڈ مے ویدر نے حال ہی میں مینی پکیاؤ کو شکست دی تھی ۔

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 11:00:54