اسٹار فٹبالر رونالڈو کی بھیس بدل کر میڈرڈ کی گلیوں میں فٹبال کھیلنے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

بدھ 12 اگست 2015 13:05

اسٹار فٹبالر رونالڈو کی بھیس بدل کر میڈرڈ کی گلیوں میں فٹبال کھیلنے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی میڈرڈ کی گلیوں میں بھیس بدل کر فٹبال کھیلنے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ اب تک 90لاکھ سے زائد افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سر پر وگ اور نقلی داڑھی لگا کر میڈرڈ کی سڑکوں پر نکل آئے اور مداحوں کو خوب حیران کیا۔

رونالڈو کافی دیر تک سڑکوں پر فٹبال کھیلتے رہے، لیکن کوئی بھی انہیں پہچان نہیں پایا۔

(جاری ہے)

آخری میں رونالڈو نے ایک بچے کے سامنے اپنی وگ اور داڑھی اتار کر اصلیت ظاہر کر دی اور بچے کو فٹ بال بطور تحفہ پیش کیا۔ اصلیت سامنے آنے کے بعد بڑی تعداد میں مداحوں نے اسٹار فٹبالر کو گھیر لیا اور خوب سیلفیز بنوائیں۔ جنوری میں انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور اب تک 90لاکھ افراد یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 13:05:14