پی ایچ ایف کا گرانٹس کی تفصیلات پیش کرنے کا خیر مقدم

بدھ 12 اگست 2015 13:07

پی ایچ ایف کا گرانٹس کی تفصیلات پیش کرنے کا خیر مقدم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بین الاصوبائی رابطہ وزارت کی جانب سے قومی اسمبلی میں قومی کھیل کو ملنے والی گرانٹس کی تفصیلات پیش کرنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اب فیڈریشن پر کرپشن کے الزامات عائد کرنے والے اولمپئینز کے منہ بند ہوجانے چاہیں،لاہور سے پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانامجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاصوبائی رابطہ وزارت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانیوالی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پچھلے پانچ سال میں قومی کھیل کو مجموعی طور پرا نتالیس کروڑ باسٹھ لاکھ اور پنجاب حکومت نے سال دو ہزار چودہ پندرہ کے دوران دس کروڑ روپے کی گرانٹ دی جبکہ اولمپئینز کا مخالف دھڑا فیڈریشن پر کروڑوں روپے کی لوٹ مار کے الزامات عائد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

گرانٹس کی تفصلات جاری ہونے کے بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا۔ سیکرٹری فیڈریشن کے مطابق اولمپک دو ہزارسولہ سے پاکستان کا باہر ہونا قابل افسوس ہے تاہم فیڈریشن کے مالی مسائل کا شکار ہونے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز، ایشین چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 13:07:12