فلائیڈ مے ویدر سمیت کسی کو بھی ہرا سکتی ہو ں، روانڈا روزی

بدھ 12 اگست 2015 13:09

فلائیڈ مے ویدر سمیت کسی کو بھی ہرا سکتی ہو ں، روانڈا روزی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) امریکہ کی مکس مارشل آرٹسٹ اور کِک باکسر رونڈا روزی کا کہنا ہے کہ وہ فلائیڈ مے ویدر سمیت کسی کو بھی ہرا سکتی ہیں۔رونڈا روزی کِک باکسنگ اور مکس مارشل آرٹس کی ناقابل شکست چیمپئن ہیں، انہوں نے حال ہی میں بینٹم ویٹ میں برازیل کی کوریا کو ہرا کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا ہے۔ دوسری طرف امریکہ کے فلائیڈ مے ویدر باکسنگ میں ناقابل شکست ہیں۔

(جاری ہے)

جب رونڈا کی کامیابی کے بعد فلائیڈ مے ویدر سے ان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ رونڈا کو نہیں جانتے نہ کبھی ان کا نام سنا ہے۔رونڈا روزی کو یہ تبصرہ کچھ زیادہ پسند نہیں آیا، ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ فلائیڈ مے ویدر کو ہرا سکتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ کیوں نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر صرف باکسنگ کی بات کی جائے تو میں مے ویدر سے ہار جاوٴں گی کیونکہ باکسنگ کے قوانین بہت سخت ہیں، لیکن اگر قوانین اور پابندیوں کے بغیر فری فائٹ ہو تو میں مے ویدر سمیت زمین پر رہنے والے کسی بھی شخص کو ہرا سکتی ہوں۔

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 13:09:58