انگلش فٹبال کلب چیلسی نے اپنی ڈاکٹر ایوا کارنیرو کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 12 اگست 2015 13:10

انگلش فٹبال کلب چیلسی نے اپنی ڈاکٹر ایوا کارنیرو کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا

چیلسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) انگلش فٹبال کلب چیلسی نے اپنی ڈاکٹر ایوا کارنیرو کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انگلش پریمیئر لیگ کے پہلے میچ کے دوران ڈاکٹر ایوا نے زخمی کھلاڑی کو میدان میں ہی ٹریٹمنٹ دینے کا فیصلہ کیا جس پر مینجر جوزے مورینو نے شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں احمق قرار دیا تھا۔ کلب نے اب ایوا کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ممکنہ طور پر انہیں اس عہدے سے ہٹانے میں جوزے مورینو نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ کے ابتدائی میچ میں دفاعی چیمپئن چیلسی کی کمزور پرفارمنس کے باعث ٹیم اور کوچ تنقید کی زد میں ہیں تاہم کوچ جوزے مورینو خود ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ملبہ میڈیکل ٹیم پر ڈال رہے ہیں۔ میچ کے اختتامی لمحات میں ایڈن ہیزارڈ کو چوٹ لگی اور وہ گر پڑے جس پر فوری طور پر میڈیکل ٹیم میدان میں آئی اور ہیزارڈ کو میدان سے باہر لے گئی۔

(جاری ہے)

یوں اگلے چند منٹس تک چیلسی کی ٹیم صرف نو کھلاڑیوں کے ساتھ حریف کا مقابلہ کرتی رہی کیونکہ اس سے قبل52ویں منٹ میں تھیباوٴٹ کورٹوائس کو بھی دکھائے جانے والے ریڈ کارڈ کے سبب میدان سے باہر بیٹھنا پڑا تھا۔چیلسی کے مینجر جوزے مورینو کا کہنا تھا کہ میڈیکل ڈاکٹر ایوا کارنیرو کا میدان میں ہیزارڈ کو طبی امداد دینے کا فیصلہ بالکل غلط تھا کیونکہ ہیزارڈ صرف تھکے تھے اور اسی وجہ سے ٹیم میچ میں برتری کا موقع گنوا بیٹھی۔

وقت اشاعت : 12/08/2015 - 13:10:00