ترک فٹبالر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، بلٹ پروف گاڑی کے باعث بچ گئے

جمعرات 13 اگست 2015 12:54

ترک فٹبالر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، بلٹ پروف گاڑی کے باعث بچ گئے

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) ترکی کی قومی فٹبال ٹیم میں شامل فٹبالر مہمت ٹوپال پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ ٹیم میں بطور مڈفیلڈر شامل مہمت اس وقت اپنی گاڑی میں سوار تھے تاہم گاڑی کے بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ بال بال بچ گئے۔ مہمت اس وقت ٹریننگ کے بعد اپنے کلب سے گھر واپسی کے سفر میں تھے جس وقت یہ حادثہ پیدا آیا۔

(جاری ہے)

فٹبالر کا کلب فینربیہاس اسے دہشت گردی کا حملہ قرار دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ فینربیہاس کی ایک بس پر بھی رواں برس اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ کھلاڑیوں کو کلب لے کے جارہی تھی۔ اس حملے میں ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فائرنگ کے واقعات کلب کی استنبول کلب سے رقابت کا نتیجہ ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں ایک دوسرے کی ٹیم بسوں پر ماضی میں پٹاخے پھینکتی رہی ہیں تاہم یہ مسلسل دوسرا موقع ہے کہ جب کھلاڑیوں پر جان لیوا حملے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

ترک فٹبالر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، بلٹ پروف گاڑی کے باعث بچ گئے
وقت اشاعت : 13/08/2015 - 12:54:02