پا ک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں کا شیڈول طے

جمعہ 14 اگست 2015 14:13

پا ک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں کا شیڈول طے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز میں رواں سال ستمبر اکتوبر میں ٹی ٹوئینٹی اور ون ڈے سیریز کے میچوں کا شیڈول طے پاگیا، قومی اسکواڈ 22 ستمبر کو ہرار ے جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے ستمبر کے آخری ہفتے میں دورہ زمبابوے کرنا ہے جس کیلئے دونوں بورڈز میں سیریز کے میچز کی تاریخیں طے پاگئی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے 22ستمبر کو ہرارے پہنچے گی۔دو ٹی ٹوینٹی میچو ں کی سیریز کا پہلا میچ 27ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 29ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے میچوں کا پہلا میچ یکم اکتوبر، دوسرا 3 اکتوبر اورتیسرا ایک روزہ میچ 5اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور پھر وہیں سے گرین شرٹس7 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے دوبئی پہنچے گی۔

وقت اشاعت : 14/08/2015 - 14:13:08