پاکستانی نژاد فواد احمد کا آسٹریلوی کیریئر مرجھانے لگا
منگل 18 اگست 2015 13:17
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)پاکستانی نژادآسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد کا کیریئر مرجھانے لگا، دیار غیر میں ناقص کارکردگی نے صلاحیتوں کا پردہ فاش کردیا، انھوں نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف سائیڈ میچ میں ٹیم مینجمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے کا آخری موقع بھی گنوا دیا، انھیں مستقبل کے منصوبوں سے باہر کرتے ہوئے چیف سلیکٹر روڈنی مارش نے ایشٹون ایگر اور اسٹیو اوکیف سے امیدیں وابستہ کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد احمد نے پاکستان میں اپنی جان خطرے میں قرار دیکر آسٹریلیا میں پناہ حاصل کی، انھوں نے ڈومیسٹک سرکٹ میں شاندار کارکردگی سے حکومت کو امیگریشن قوانین میں ردوبدل کرکے انھیں جلد سے جلد شہریت دینے پر مجبور کردیا۔ فواد احمد نے گذشتہ شیفلڈ شیلڈ ایونٹ میں 24.85 کی اوسط سے 48 وکٹیں لے کر وکٹوریہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، مگر دیار غیرمیں ان کی کارکردگی میں ویسی جھلک دکھائی نہیں دی،اس سے وہ ٹیم مینجمنٹ کا اعتماد کھو بیٹھے ، ساتھ خود ان کے حوصلے بھی پست ہونے لگے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے