کبڈی کی کھلاڑی صبا سلطانہ کی ہسپتال میں حالت تشویشناک

اتوار 23 اگست 2015 15:06

کبڈی کی کھلاڑی صبا سلطانہ کی ہسپتال میں حالت تشویشناک

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) کبڈی کی معروف کھلاڑی صبا سلطانہ کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہو گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق صبا سلطانہ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ ان کی حالت تشویشناک ہونے پر کیا گیا۔ واضح رہے کہ صبا سلطانہ کو 5 روز قبل گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ انہیں شادی سے انکار پر گولیاں ماری گئی تھیں۔

وقت اشاعت : 23/08/2015 - 15:06:53