ٹیسٹ کرکٹر عمران خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

اتوار 23 اگست 2015 21:52

ٹیسٹ کرکٹر عمران خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اگست ۔2015ء ) خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک اور ٹیسٹ کرکٹر عمران خان بھی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والے ٹٰیسٹ کرکٹر عمران خان نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیا ہے، عمران خان کی بارات روایتی انداز میں سادگی سے آئی جبکہ دعوت ولیمہ میں دولہا روایتی سفید شلوار قمیض اور کالی واسکٹ میں ملبوس تھے، مبارک باد دینے والوں کے ساتھ ساتھ سیلفیز بنانے والوں کا بھی تانتا بندھا ہوا تھا ۔

عمران خان کے بقول اس نے جیون ساتھی کا انتخاب گھر والوں کی مرضی سے کیا ۔ ولیمے کی تقریب میں پشاور سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپبر بیٹس مین رضوان اور صوابی سے لیگ سپنر یاسر شاہ نے بھی شرکت کی ۔ دونوں کرکٹرز نے اپنے ساتھی کی خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا ۔

وقت اشاعت : 23/08/2015 - 21:52:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :