دوسرا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

پیر 24 اگست 2015 11:56

دوسرا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

پورٹ شیفسٹروم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2015ء) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان کیوی ٹیم نے پروٹیز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

میچ میں پروٹیرز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تو ان کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 204 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ، پروٹیز کی جانب سے فرہان بیہاردین 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کیویز کی جانب سے ڈگ بریسویل نے3 اور ایڈم ملنے نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

کیوی ٹیم نے 205رنز کا مطلوبہ ہدف صرف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹیم کی جانب سے مارٹن گپٹل نے شاندار 103رنز بنائے اور آخر تک ناٹ آئوٹ رہے اور ٹام لیتھم 64رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 26اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 24/08/2015 - 11:56:28