باکسنگ کے میدان میں پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت کی ضرورت ہے ‘ وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 24 اگست 2015 12:26

باکسنگ کے میدان میں پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت کی ضرورت ہے ‘ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ باکسنگ کے میدان میں پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت کی ضرورت ہے ۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ شہبازشریف سے عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے عامر خان کی پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے جاری کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

لاہور میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ عامر خان نے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے باکسنگ کے میدان میں پاکستانی باکسرز کو جدید تربیت کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو نکھار کر آگے لایا جائے۔ اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ وہ پاکستانی باکسرز کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دینا چاہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/08/2015 - 12:26:08