بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 278رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی

پیر 24 اگست 2015 13:04

بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 278رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 278رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کردی‘ سری لنکا کی ٹیم 412 رنز کے تعاقب میں 134رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی‘ سری لنکا کی جانب سے دیموتھ کارونا رتنے 46‘ اینجلو میتھیوز23‘ کمار سنگا کارا18رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ بھارت کی جانب سے روندرا ایشون 5‘ امیت مشرا 3‘ اشان شرما اور اومیش یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں 108رنز بنانے والے لوکیش راہول کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سری لنکن ٹیم نے میچ کے چوتھے روز اپنے سکور دو وکٹوں کے نقصان پر 72رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو سری لنکا کا کوئی بھی بیٹسمین بھارتی باؤلرز کا جم کر سامنا نہ کرسکا اور وقتاً فوقتاً سری لنکن بیٹسمین آؤٹ ہوتے رہے اور محض 62 رنز کا اضافہ کے بعد پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے دیموتھ کارونا رتنے 46‘ اینجلو میتھیوز23‘ کمار سنگا کارا18‘ دھنیش چندیمل 15‘ تھرمانے 11رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ بھارت کی جانب سے روندرا ایشون 5‘ امیت مشرا 3‘ اشان شرما اور اومیش یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں 108رنز بنانے والے لوکیش راہول کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 28اگست سے کولمبو میں ہی شروع ہوگا۔

وقت اشاعت : 24/08/2015 - 13:04:43