پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کراچی میں اکیڈمی بنانے کی خواہش کا اظہار

منگل 25 اگست 2015 12:10

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کراچی میں اکیڈمی بنانے کی خواہش کا اظہار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کراچی میں اکیڈمی بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باکسنگ کیلئے پاکستان میں بہت کچھ کر نا چاہتے ہیں ‘ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ‘ صرف وسائل فراہم کر نے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں عامر خان نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کراچی میں بھی اکیڈمی کا قیام کریں۔انہوں نے کہاکہ وہ باکسنگ کیلئے پاکستان میں بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا کہ کراچی آکر انہیں اپنی پرانی یادیں تازہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

وقت اشاعت : 25/08/2015 - 12:10:21