پاکستان کبڈی ٹیم کے جونیئر کیمپ کیلئے فیصل آباد ڈویژن کے 25 کھلاڑیوں کو سلیکشن کیمپ میں رپورٹ کرینگے

منگل 25 اگست 2015 15:20

پاکستان کبڈی ٹیم کے جونیئر کیمپ کیلئے فیصل آباد ڈویژن کے 25 کھلاڑیوں کو سلیکشن کیمپ میں رپورٹ کرینگے

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)پاکستان کبڈی ٹیم کے جونیئر کیمپ کے لیے فیصل آباد ڈویژن کے 25 کھلاڑیوں کو سیلکشن کیمپ میں رپورٹ کرنے کے لیے جمعہ کو اسلام آباد جائیں گے۔ عالمی کبڈی مبصر محمد طیب گیلانی سیکرٹری جنرل ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے مطابق تربیتی کیمپ بروز ہفتہ مورخہ 29 اگست سے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام شروع ہوگا۔

جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپورموقع فراہم کیا جائے گا ۔ منتخب کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ اور ماہرین کی زیر نگرانی بہترین ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔ منتخب کھلاڑیوں میں عاطف مبین،فیضان علی ،علی حیدر،عثمان علی ،اسرار علی ،محمد الیاس،اسامہ اصغر ،انصر علی ،محمد عثمان،محمد عمران ،محمد یاسر ،عادل علی ،محمد شاہ زیب ،محمدطلحہ فاروق ،بلال ذوالفقار،محمود احمد ،احتشام،علی رضا ،محمدطلحہ خالد،شاہ ویز ،اکرام اللہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جونیئر ٹیم ایران اور انڈیا کا دورہ بھی کرے گی اورآئندہ برس ہونے والی ایشین جو نیئر کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ طیب گیلانی نے بتایا کہ کیمپ میں پنجاب بھر سے فیصل آباد کے کھلاڑیوں کی سب سے زیادہ نمائندگی ہے جو صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری جاوید کمال کی محنتوں کا ثمرہے۔

وقت اشاعت : 25/08/2015 - 15:20:51