بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ سری لنکا میں رکشہ چلانے لگے

بدھ 26 اگست 2015 10:56

بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ سری لنکا میں رکشہ چلانے لگے

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26اگست۔2015ء) سری لنکا سے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی اور سیریز برابر کرنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے کولمبو میں موج مستی شروع کردی، دوسرے میچ سے ڈراپ ہونیوالے ہربھجن سنگھ نے آٹو رکشہ چلانا شروع کردیااور انھیں پہلی سواری کپتان ویرات کوہلی اور آل رائونڈر سٹورٹ بنی کی صورت میں ملی ۔ ہربھجن نے گذشتہ روز ایک تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے آٹورکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال رکھی جبکہ کوہلی اور بنی پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں ۔

بھارتی کھلاڑیوں نے بیڈمنٹن سے بھی دل بہلایا ۔

(جاری ہے)

اس کھیل میں ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر میں ہربھجن سنگھ، ایشانت شرما، بھونیشور کمار اور چتیشورپجارا بیڈمنٹن کورٹ میں اپنی صلاحیتوں کی آزمائش کررہے ہیں ۔ یاد رہے کہ بھارت کو گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں مضبوط ترین پوزیشن کے باوجود حیران کن طور پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، جس کے بعد مہمان ٹیم نے کولمبو کے پی سارا اوول پر میزبان سائیڈ سے بھرپور بدلہ لیتے ہوئے 278 رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی، اس طرح تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوچکی ہے، تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعے سے کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب پر شروع ہوگا ۔

وقت اشاعت : 26/08/2015 - 10:56:48