بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

پیر 7 ستمبر 2015 14:22

بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے کھیل کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے وہ بالی ووڈ فلم کے لیے اپنی آواز میں گانا گائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سریش رائنااداکار ذیشان قادری کی بطور ہدایت کار پہلی فلم میرٹھیا گینگسٹرز کے لیے گانا ریکارڈ کرائیں گے۔

(جاری ہے)

سریش رائنا جو ذیشان قادری کے اچھے دوستوں میں سے ہیں کاکہنا ہے کہ انھیں پرانے انڈین گانے پسند ہیں اور فلم میرٹھیا گینگسٹرز کے گانے کی ریکارڈنگ کے لیے ممبئی جائیں گے۔

ذیشان قادری کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے رائنا میری فلم کے لیے گانا گائیں گے اور انھوں نے اپنے مصروف شیڈول میں سے فلم کے لیے وقت نکالا۔ واضح رہے کہ میرٹھیا گینگسٹرز کنگنا رناوٹ کی فلم کٹی بٹی کے ساتھ 18ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ممبئی: بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے کھیل کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے وہ بالی ووڈ فلم کے لیے اپنی آواز میں گانا گائیں گے۔

وقت اشاعت : 07/09/2015 - 14:22:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :