ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ،سیالکوٹ کے مختار احمد نے دھواں دھار سنچری سکور کرڈالی

منگل 8 ستمبر 2015 16:20

ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ،سیالکوٹ کے مختار احمد نے دھواں دھار سنچری سکور کرڈالی
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8ستمبر ۔

2015ء )ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ کے بلے باز مختار احمد نے دھواں دھار بلے باز ی کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کر ڈالی ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مختار احمد نے محض 67گیندوں پر 18چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 123رنز کی شاندار اننگز کھیل ڈالی ۔

(جاری ہے)

ان کی اس اننگز کی بدولت سیالکوٹ ریجن نے کراچی وائٹس ریجن کے خلاف 198رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل کھڑا کیا ،جواب میں کراچی ریجن مقررہ 20اوور ز میں 191رنز بنا سکی اور سیالکوٹ 7رنز سے فتحیاب رہا۔

یہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے ۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ 115رنز کے ساتھ سابق ٹیسٹ اوپنر عمران فرحت کے پاس تھا ۔اس سنچری کے ساتھ ہی مختار احمد سابق ٹیسٹ اوپنر عمران فرحت ، محمد حفیظ ، شاہزیب حسن اور خرم منظور کے بعد ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں دو سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 08/09/2015 - 16:20:29