شین واٹسن کے بعد کینگرو وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

بدھ 9 ستمبر 2015 11:35

شین واٹسن کے بعد کینگرو وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ۔ سڈنی میں پریس کانفرنس کے دوران ہیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے 17 سال تک کھیل کا مزہ لیا اور وہ اپنے فیصلے پر مطمئن ہیں ۔ ہیڈن کے مطابق ایشز کے دوران ان کی کھیل کی بھوک ختم ہو گئی جس کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لینا آسان ہو گیا۔

بریڈ ہیڈن نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم نیو ساؤتھ ویلز کے لیے بھی نہیں کھیلیں گے اور وہ اب صرف ٹی ٹوئٹی کی بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسر کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے ۔ ہیڈن نے 66 ٹیسٹ 126 ون ڈے اور 34 ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ۔‌ 14-2013ء کے ایشز کی فتح میں ہیڈن نے کلیدی کردار ادا کیا تھا ، انھوں نے مذکورہ سیریز میں 61.63 کی اوسط سے 493 رنز بنائے تھے ، ون ڈے سے ریٹائر ہونے سے قبل ہیڈن نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں فاتح بنانے میں بھی اپنا کردار نبھایا تھا۔

(جاری ہے)

ہیڈن نے 66 ٹیسٹ میچز میں 32.98 کی اوسط سے 3266 رنز بنائے جن میں 4 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں شامل تھیں جب کہ ٹیسٹ وکٹ کیپنگ میں انھوں نے 262 کيچز لیے اور 8 کھلاڑیوں کو سٹمپ آؤٹ کیا ۔

شین واٹسن کے بعد کینگرو وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
وقت اشاعت : 09/09/2015 - 11:35:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :