انگلش فٹ بالر وائن رونی نے 45سال بعد زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 9 ستمبر 2015 13:58

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وائن رونی انگلینڈ کے سب سے زیادہ 50گول کرنے والے فٹ بالر بن گئے ہیں۔ وائن نے 50واں گول سوئٹزر لینڈ کیخلاف میچ میں پنالٹی پر کیا۔

(جاری ہے)

وائن رونی نے ہفتے کے دن سان میرینو کیخلاف فٹ بال میچ میں49واں گول کر کے بوبی چارلٹن کا انچاس گول کرنے کا ریکارڈ برابر کیا اور تین ہی دن بعد پچاس واں گول کر کے پینتالیس سال بعد ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔رونی نے پچاس واں گول یورو 2016ء کیلئے کوالیفائنگ میچ میں سوئٹزر لینڈ کیخلاف کیا۔ ویمبلے گراونڈ پرکھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے حریف ٹیم کودوصفر سے شکست دی۔

وقت اشاعت : 09/09/2015 - 13:58:29