آسٹریا نے سویڈن کو ہرا کر یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 11:54

آسٹریا نے سویڈن کو ہرا کر یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

لندن ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) آسٹریا نے سویڈن کو ہرا کر آئندہ برس شیڈول یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

آسٹرین ٹیم نے دوسری بار ایونٹ تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا ہے، اس سے قبل آسٹریا نے آخری بار 2008ء میں میزبان ملک ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت کی تھی۔ یورو 2016ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹرین ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سویڈن کو 4-1 گولز سے شکست دے دی اور اس کے ساتھ ہی یورو 2016ء فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔

وقت اشاعت : 10/09/2015 - 11:54:21