زمبابوے کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:11

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق زمبابوے اور پاکستان کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 27 ستمبر اور دوسرا اور آخری میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز یکم اکتوبر کو پہلے میچ سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 3 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 11/09/2015 - 12:11:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :