امید ہے سلیکٹرز مجھے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیں گے ‘ جیمز ٹیلر

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:14

امید ہے سلیکٹرز مجھے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیں گے ‘ جیمز ٹیلر

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)انگلش بلے باز جیمز ٹیلر نے کہا ہے کہ امید ہے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری بنانے کے بعد سلیکٹرز مجھے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ ٹیم کی نمائندگی کیلئے بے تاب ہوں، امید ہے کہ کینگروز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری سلیکٹرز کو قائل کرنے کیلئے کافی ہے، پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے موقع دیا گیا تو مایوس نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنا پسند کرتا ہوں تاہم ٹیم کی ضرورت کے تحت کسی بھی نمبر پر کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

وقت اشاعت : 11/09/2015 - 12:14:04