فٹبال گورننگ باڈی انتخابی دھاندلی کو نظر انداز کررہی ہے ، کوریائی فیفا صدارتی امیدوار

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:55

فٹبال گورننگ باڈی انتخابی دھاندلی کو نظر انداز کررہی ہے ، کوریائی فیفا صدارتی امیدوار

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)جنوبی کوریائی فیفا صدارتی امیدوار شونگ مونگ جون نے الزام عائد کیا ہے کہ فٹ بال کی گورننگ باڈی انتخابی دھاندلی کو نظر اندازکررہی ہے جو کہ حریف اور سرفہرست امیدوار مائیکل پلانتینی کی حمایت میں تھا۔

(جاری ہے)

شونگ نے گزشتہ ہفتے دعوی کیا تھا کہ ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن نے خفیہ خطوط پر اے ایف سی ایسوسی ایشن رکن کو بھیجے جو کہ پلاٹینی بطور امیدوار حمایت کے حق میں تھے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیفا کی اے ڈی ہوک انتخای کمیٹی یو ای ایف اے صدر پلاٹینی اور اے ایف سی صدر شیخ سلان بن ابراہیم الخلیقہ کے خلاف تحقیقات کرے کہ انہں نے انتخابی عمل میں اثر انداز ہونے کے لئے اپنا اثر و رسوخ کا استعمال کیا ۔

تاہم کمیٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کرے گی جس پر شونگ برہم ہو گئے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اس فیصلے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں جبکہ کمیٹی کی تحقیقات غیر جانبدارانہ نہیں تھیں۔شونگ کے الزامات اس خط کی بنیاد پر ہیں جو اے ایف سی نے قومی فٹ بال فیڈریشن کو بھیجا جس میں پلانیتنی کی حمایت کا مطالبہ کیا گیا ۔

وقت اشاعت : 12/09/2015 - 11:55:18