انگلش پریمیئر لیگ ،دفاعی چیمپیئن چیلسی کو ایورٹن کے ہاتھوں تین گول سے شکست
اتوار 13 ستمبر 2015 10:42
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء)انگلش پریمیئر لیگ میں گذشتہ سال کے چیمپیئن کلب چیلسی کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ روز اسے ایورٹن کے ہاتھوں تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رواں سیزن میں لندن کا یہ کلب اب تک پانچ میچوں میں سے صرف ایک میں ہی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکا ہے جبکہ تین میں اسے شکست ہوئی اور ایک برابر رہا۔
ایورٹن کی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار متبادل کھلاڑی سٹیون نیسمتھ کا رہا جنھوں نے ہیٹ ٹرک سکور کی۔نیسمتھ پہلے ہاف میں محمد بیسک کے زخمی ہونے پر میدان میں اترے اور آتے ہی انھوں نے کھیل کے 17ویں منٹ میں برینڈن گیلووے کے کراس پر ہیڈ سے گول کر دیا۔پانچ منٹ بعد نیسمتھ نے ایورٹن کی برتری اس وقت دوگنی کر دی جب گول کیپر ڈی کے باہر سے لگائی گئی ان کی شاٹ روکنے میں ناکام رہے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے اموربارے اہم اجلاس