ایف ایف اے سے معاوضوں کے تنازعہ کے باعث آسٹریلوی ویمن فٹ بال ٹیم کا دورہ امریکہ منسوخ ہو گیا

اتوار 13 ستمبر 2015 12:22

ایف ایف اے سے معاوضوں کے تنازعہ کے باعث آسٹریلوی ویمن فٹ بال ٹیم کا دورہ امریکہ منسوخ ہو گیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) فٹ بال فیڈریشن آسٹریلیا (ایف ایف اے) سے معاوضوں کے تنازعہ کے باعث آسٹریلوی ویمن فٹ بال ٹیم کا دورہ امریکہ منسوخ ہو گیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے رواں ماہ 17 اور 20 ستمبر کو عالمی چیمپئن امریکن ٹیم سے دو میچز کھیلنا تھے۔ معاوضوں کے تنازعہ پر ویمن فٹ بالرز نے تربیتی کیمپ میں شرکت سے بھی بائیکاٹ کر دیا تھا اور اسی وقت آسٹریلوی ٹیم کا دورہ امریکہ مشکوک ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایف ایف اے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کھلاڑیوں کی نمائندہ یونین غیرمعمولی مطالبات کر رہی ہے اور وہ سالانہ بنیادوں پر تنخواہوں میں 21 ہزار ڈالر اضافہ چاہتی ہے جو کہ ممکن نہیں، ہم ان کے جائز مطالبات ماننے کیلئے تیار ہیں لیکن وہ ضد پر ہیں اسی لئے ہم نے ویمن ٹیم کا دورہ امریکہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کیلئے 60 ہزار سے زائد ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں، دورے کی منسوخی پر ہم امریکن فٹ بال فیڈریشن سے معذرت خواہ ہیں

وقت اشاعت : 13/09/2015 - 12:22:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :