پانچواں ون ڈے، برطانوی کپتان این مورگن سر پر گیند لگنے کے باعث میچ سے باہر

اتوار 13 ستمبر 2015 17:07

پانچواں ون ڈے، برطانوی کپتان این مورگن سر پر گیند لگنے کے باعث میچ سے باہر

مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر ۔2015ء ) برطانوی کپتان این مورگن سر پر گیند لگنے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف 5ویں ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ کے 7ویں اوور میں مورگن سٹارک سے 90کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے باؤنسر سے نہ بچ سکے اور ہیلمٹ کی سائیڈ پر گیند لگنے کے بعداپنے پیروں پر تو جمے رہے لیکن ان کی حالت دیکھ کر ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے آنے والے آسٹریلین کھلاڑیوں نے فوری طور پر انگلش کیمپ کو طبی امداد کا سگنل دیا جس کے بعد برطانوی ٹیم کے میڈیکل ڈاکٹر اور فزیو نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ۔

برطانوی کرکٹ بورڈ کے مطابق مورگن کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں دوبارہ میدان میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آسٹریلیا کی اننگز میں ان کی جگہ جیمز ٹیلر کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

وقت اشاعت : 13/09/2015 - 17:07:26