کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پیر 14 ستمبر 2015 12:58
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)پرتگال اور ریال میڈرڈ کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے لالیگا میں اسپنیول کے خلاف پانچ گول داغ کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔عالمی شہرت یافتہ اسٹرائیکر اسپنیول کے خلاف میچ کے دوران ریال میڈرڈ کیلئے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بننے کے ساتھ ساتھ لالیگا میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
اسپنیول کے خلاف میچ مکمل طور پر پرتگالی اسٹار کے نام رہا جو شروع سے ہی میچپ ر چھائے رہے۔گزشتہ آٹھ لیگ اور انٹرنیشنل میچوں میں گول سے محروم رونالڈو نے اسپنیول کے خلاف میچ میں صرف ساتویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔دس منٹ بعد ریال میڈرڈ کو پینالٹی ملی جس پر رونالڈو نے گیند کو جال میں پھینکنے میں کوئی غلطی نہ کی جبکہ تین منٹ بعد انہوں نے ایک بار پھر حریف دفاع کو روندتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی