قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پیر 14 ستمبر 2015 14:22

قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دورہ زمبابوے سے پہلے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 17سے 22ستمبر کے دوران لاہور میں لگا یا جائے گا جس کے بعد قومی ٹیم 24ستمبر کو زمبابوے کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ 2ٹی ٹونٹی اور 3ون ڈ ے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دورے کے لیے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کے ناموں کا اعلان چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) شہریار خان کریں گے ۔

وقت اشاعت : 14/09/2015 - 14:22:37