پاکستان سے ہوم سیریز ، زمبابوے نے سکواڈ کا اعلان کردیا
منگل 15 ستمبر 2015 10:51
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15ستمبر ۔2015ء )زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، دو ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کیلیے وکٹ کیپر بیٹسمین رچمونڈ موتمبامی کی واپسی ہوئی ہے، انھیں بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں مایوس کن پرفارمنس پر ڈراپ کردیا گیا تھا، گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں وکٹوں کی نگہبانی ریجس چاکابووا نے کی تھی مگر اب پھر گلوز موتمبامی کو تھمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پاکستان کے خلاف سکواڈ میں فاسٹ بولر تاؤرائی موزارابانی کو بھی شامل کیا گیا ہے جوکہ اب تک تین ٹونٹی 20 میچز کھیل چکے لیکن ون ڈے ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ پاکستان ٹیم 24 ستمبر کو ہرارے پہنچے گی جہاں پر پہلا ٹی ٹونٹی تین دن بعد کھیلا جائے گا ۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے میچز یکم سے پانچ اکتوبر کے دوران کھیلے جائیں گے ۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی20 کل کھیلا جائے گا
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی